14 اکتوبر 2026 - 22:25
2 | امریکی بحریہ میں ہرمز کے قریب آنے کی جرأت نہیں / امریکی جہاز ڈبونے کے بے چین ہيں، ریئر ایڈمرل عظمائی

سپاہ بحریہ کے کمانڈر نے کہا: امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے پسپا ہو گئے ہیں؛ کیونکہ وہ زدپذیر ہیں اور ایران کے قریب آنے کی جرأت نہیں رکھتے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ (سپاہ بحریہ) کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے منگل کی رات ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا:

دوسری اور آخری قسط:

• سپاہ بحریہ آبنائے ہرمز پر ذہین کنٹرول (Smart control) کنٹرول رکھتی ہے اور ایران کے کی طرف آنے والے اور ایران سے جانے والے بحری جہازوں کی تعداد کے مطابق ہم اجازت نامہ جاری کرتے ہیں، وہ ایرانی آبی راستے سے گذرتے ہیں۔ ہر وہ بحری جہاز جو علاقائی آبی راستوں سے گذرنے کا ارادہ رکھتا ہے، بین الاقوامی ضوابط کے مطابق اجازت نامہ حاصل کرنے اور جوابدہ ہونے کا پابند ہے۔

• ہر وہ بحری جہاز جو امریکیوں کے دھوکے میں آکر، یا دہشت گرد امریکی فوج کے اکسانے پر، بحری قوانین سے تجاوز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اسے ہمارے فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

• مغربی ذرائع ابلاغ، خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کی ضبطی اور سزا کی خبروں کو سنسر کرنے کے باوجود، ہماری طاقت کو چھپا نہیں سکے اور سپاہ کی طرف سے مستند تصاویر کی اشاعت نے امریکی فوج کی ذلت اور بے بسی کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔

• ہمارے پیارے لوگ جو میدان میں ہیں، جان لیں کہ سپاہ بحریہ کے مجاہدین بھی میدان میں ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹتے ہیں اور کسی بھی قانون شکن کو کوئی رعایت نہیں دیتے۔

• ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور فوجی سلامتی کا انتظام کر سکتے ہیں، ہمیں امریکیوں کی ضرورت نہیں ہے، وہ خطے کے لوگوں کی دولت لوٹنے کے درپے ہیں۔

• آج امریکی فوج ذلیل و رسوا ہو گئی ہے اور بدحالی اور بے بسی کا شکار ہو گئی ہے۔

• ہم ایرانی قوم کی بصیرت اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ولایت کے وفادار مجاہدین بحر و برّ میں انقلاب اسلامی کے رہبر معظم اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ امام سید مجتبی حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے حکیمانہ فرامین کی پیروی اور اللہ کی مدد پر بھروسے کے ساتھ، جنگی تیاری کی بلند ترین سطح پر ہیں؛ ہمارا سازوسامان اور حکمت عملی آج ماضی سے کہیں زیادہ جدید اور مؤثر ہے اور دشمن کی کسی بھی غلط حساب کتاب کا جواب ایک پشیمان کن ردعمل اور خلیج فارس کے پانیوں کی گہرائیوں میں ان کے بحری جہازوں کو ڈبو کرکے دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha